سلمان خان اور باہوبلی ہیرو ایک ساتھ کام کریں گے

12:04 PM, 14 Jun, 2017

ممبئی:ویسے تو سلمان خان کی سلطان فلم نے بھی باکس آفس پر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے تھے، اور دبنگ ہیرو کی باقی فلموں سے اچھا بزنس کیا تھا۔لیکن جو مقام باہوبلی 2 نے حاصل کیا، وہ سلمان خان کی کسی بھی فلم نے آج تک حاصل نہیں کیا۔باہوبلی 2 ہندوستانی تاریخ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز حاصل کرچکی ہے، جب کہ ابھی تک اس کی کمائی کا سلسلہ جاری ہے۔

ویسے تو کئی تامل، تیلگو اور بنگالی سمیت دیگر فلموں کے اداکار بولی وڈ میں انٹری دے چکے ہیں، لیکن باہوبلی 2 کی کامیابی کے بعد کئی بولی وڈ فلم ساز پربھاس کو متعارف کرانے کا سوچ رہے ہیں۔پہلے یہ خبریں تھیں کہ فلم ساز کرن جوہر ممکنہ طور پر پربھاس کی بولی وڈ ڈیبیو انٹری کرائیں گے، لیکن ان خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔اب تازہ خبر یہ ہے کہ فلم ساز روہت شیٹھی باہوبلی 2 ہیرو کو بولی وڈ میں متعارف کرانے جا رہے ہیں۔بھارتی نشریاتی ادارے ڈی این اے نے اپنی خبر میں بتایا کہ روہت شیٹھی بولی وڈ سلطان سلمان خان اور باہوبلی ہیرو پربھاس کو ایک فلم میں پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

روہت شیٹھی نے ابھی اس حوالے سے مکمل منصوبہ بندی نہیں کی کہ ان کو کس طرح کون سے فلم میں ساتھ پیش کیا جائے، تاہم وہ دلچسپی کے ساتھ تیلگو سپر اسٹار پربھاس کو بولی وڈ میں دبنگ خان کے ساتھ متعارف کرانے کے حوالے سے پلاننگ کر رہے ہیں۔دوسری سلمان خان اپنی آنے والی فلم ٹیوب لائیٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جبکہ پربھاس بھی اپنے آنے والی فلم ’ساہو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ان کی یہ فلم ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔اس فلم میں بھی ان کے ساتھ انوشکا شیٹھی ہی کام کر رہی ہیں، ابتداء میں یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ پربھاس کے ساتھ ساہو میں کترینہ کیف کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے، تاہم یہ خبریں جھوٹی ثابت ہوئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں