اسلام آباد :غیر ملکی نیوزایجنسی کا کہنا ہے کہ اگر جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا تو ملک میں افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی میں طلبی کے سمن کے بعد خبر ایجنسی نے ایک رپورٹ جاری کی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ان کی پارٹی تو اقتدار میں رہے گی لیکن اس سے ملک میں افراتفری پھیلنے کے خدشات ہیں ۔نیوز ایجنسی کا کہنا ہے یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب کئی سال بعد پاکستان معاشی طور پر ابھر رہا ہے اور ملک میں سیکورٹی کی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز حکومت اور نئی امریکی انتظامیہ کے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔ امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر ایچ آر نے نواز شریف کو بتایا کہ نئی امریکی انتظامیہ افغانستان میں امن اور استحکام کے حصول کے لئے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں مصروف عمل ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔