جبری مشقت کا معاملہ ،امریکہ میں بنگلہ دیشی سفارتکار گرفتار

10:12 AM, 14 Jun, 2017

واشنگٹن: بنگلا دیش کےسفارت کار کو ملازم سے جبری مشقت لینے کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق نیویارک میں بنگلادیش کے نائب قونصل جنرل محمد شاہد الاسلام پراپنے ملازم سے بلامعاوضہ کام کروانے اور مزدور کو امریکہ اسمگل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔خیال رہےکہ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے 50 ہزارڈالر مچلکے کے عوض ان کی ضمانت منظور کرلی۔

امریکی استغاثہ کے مطابق بنگلا دیشی سفارت کار کو محدود سفارتی استثنیٰ حاصل ہے اور انہیں پاسپورٹ حوالے کرنے کا حکم دے دیا گیا ہےتاہم جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزم کو 15 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔نائب قونصل جنرل محمد شاہد الاسلام 2012 میں گھریلو کام کاج کے لیے اپنے ہم وطن محمد امین کو امریکہ لائے تھے۔ ملزم نے محمد امین کا پاسپورٹ ضبط کرکے اسے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام کرنے پر مجبور کیا ۔

واضح رہےکہ بنگلا دیشی سفارت خانے نے اپنے سفارت کار پر لگائے گئے الزامات کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دیا ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں