اطالوی شخص نے شیشے کی بوتلوں پر 10 میٹر تک دوڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

09:04 AM, 14 Jun, 2017

میلان : توازن کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اطالوی شخص  نے 10 میٹر تک شیشے کی بوتلوں پر دوڑ لگائی اور کوئی بوتل بھی نہیں توڑی۔سلویو سابا نے بوتلوں پر 10 میٹر کا فیصلہ 25.39 سیکنڈ میں طے کیا۔ سلویو نے یہ ریکارڈ روڈانو، میلان، اٹلی کے ایک کلب میں بنایا۔

40 سالہ سلویو کا کہنا ہے کہ  میں نے یہ ریکارڈ اس لیے توڑا کیونکہ مجھے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کا جنون ہے۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ چین کے تانگ ہوئی کے پاس تھا۔ سلویو کے پاس اس کے علاوہ بھی  کئی گینیز  ورلڈ ریکارڈز ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں