پرتگالی ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو پر ٹیکس چوری کا الزام

02:21 AM, 14 Jun, 2017

میڈرڈ:آل ٹائم فیورٹ فٹبالر اور پرتگال فٹبال ٹیم کے کپتان رئیل میڈرڈ کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو پر14.7 ملین یوروٹیکس چوری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پبلک پراسیکیوٹر آفس نے کرسٹیانو رونالڈو پرآف شور کمپنیوں کے ذریعے 14.7 ملین یورو ٹیکس چوری کرنے کا الزام عائد کردیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پرتگیز فٹبالر نے 2011 سے 2014 کے درمیان اسپینش حکام سے ٹیکس فراڈ کیا، جس کی مالیت 14,768.897 یورو بنتی ہے، ان پر 4 مختلف الزامات عائد کیے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ 
 

مزیدخبریں