کارڈف: آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آج میزبان ٹیم انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کیلئے انگلش ٹیم کے کپتان ایون مورگن نے اوپنر جیسن رائے کی جگہ جونی بئیر سٹو کوچانس دینے امکان ظاہر کر دیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق انگلش ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جیسن رائے مینجمنٹ کی طرف سے حاصل شدہ حمایت کے باوجود اپنی خراب کارکردگی کے پیش نظرٹیم میں اپنی جگہ بچانے میںناکام رہیں۔جیسن رائے پچھلے آٹھ میچزمیں 6.37کی اوسط سے کھیل رہے ہیں جو کہ کافی خراب کارکردگی کا غماز ہے جبکہ جونی بئیر سٹو پچھلے چار میچز میں تین نصف سینچریز بنا چکے ہیں جو کہ انکی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ امکان ہے کہ یہ تبدیلی کی جائے لیکن ہم جب تک ٹاس نہ ہو جائے ٹیم کا اعلان نہیں کریں گے۔ مورگن کا کہنا ہے کہ وہ جیت کا یقینی طور پرنہیں کہہ سکتے لیکن وہ کل کے میچ کو لے کر بالکل بھی پریشان نہیں ہیں۔
سیمی فائنل آج ہوگا، انگلش ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
کارڈف: آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آج میزبان ٹیم انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کیلئے انگلش ٹیم کے کپتان ایون مورگن نے اوپنر جیسن رائے کی جگہ جونی بئیر سٹو کوچانس دینے امکان ظاہر کر دیا۔
12:01 AM, 14 Jun, 2017