اسلام آباد :اقوام متحدہ نے کالعدم ٹی ٹی پی کو افغانستان میں سب سے بڑا دہشتگرد گروپ قرار دے دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی 15ویں رپورٹ سلامتی کونسل میں پیش کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی خطے اور عالمی امن کے لئے براہ راست خطرہ ہے ۔ کالعدم ٹی ٹی پی کو افغان طالبان کی مکمل تائید اور حمایت حاصل ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے پاکستان میں حملوں کیلئے افغان حکمرانوں کی سرپرستی حاصل ہے ۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے افغانستان میں چھے سے ساڑھے 6 ہزار کے درمیان جنگجو موجود ہیں۔ افغان طالبان دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں ۔ کابل کو پاکستان کا ساتھ دینے پر سنجیدگی سے غور کر نا ہو گا ۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو القاعدہ کے کیمپوں میں تربیت دی جا رہی ہے، کالعم ٹی ٹی پی نے ننگرہار، قندھار، کنڑ، نورستان جیسے سرحدی صوبوں میں کیمپ بنا رکھے ہیں۔کالعدم دہشتگرد تنظیم ٹی ٹی پی افغانستانمیں سب سے بڑا دہشتگرد گروپ بن کر ابھرا ہے۔
اقوام متحدہ کی اس رپورٹ سے پاکستان کے اس موقف کی تصدیق ہوتی ہے کہ کابل پاکستان کے لیے خطرہ بننے والے دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے، افغانستان دہشتگردی کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔