لاہور: پنجاب بھر میں 8 اور 9 محرم کو طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں جبکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں آج رات بھی شدید بارشوں کی توقع ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کرے۔
ڈی جی نے ہدایت کی کہ 8 اور 9 محرم کو ریسکیو ادارے خاص طور پر الرٹ رہیں، ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے لہٰذا ندی نالوں کے کنارے بستیوں کے مکین خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔