راولپنڈی : توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا ریمانڈ منظور کرلیاگیاہے۔ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 8 ، 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیاگیا ہے۔
احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے جسمانی ریمانڈ منظور کیا، دونوں کو 22 جولائی کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ آج وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کے لیے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔
وفاقی حکومت کے مطابق توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کے لیے جیل ٹرائل کا اعلامیہ نیب آرڈینینس 1999کے سیکشن 16 بی کے تحت جاری کیا گیا ہے۔