سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکانے والے لیکچر مت دیں: عظمیٰ بخاری 

 سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکانے والے لیکچر مت دیں: عظمیٰ بخاری 

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری  کا کہنا ہے کہ  سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکانے والے لیکچر مت دیں۔ عظمیٰ بخاری  نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ  سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکانے والے لیکچر مت دیں۔

واضح رہے کہ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا تھا کہ فارم 47 حکومت کے تابوت میں آخری کیل وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور ٹھوکیں گے۔بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47 حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی مین گنڈاپور کو وفاق کی نہیں اپنی حکومت کی فکر کرنی چاہیے۔

'

ان کامزید کہنا تھاکہ  آپ کے لیڈر اور ان کی اہلیہ قیمتی تحائف چوری کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں۔ ہم نے ان کو نہیں کہا تھا گراف کی گھڑیاں اور ہیرے کے نیکلس چوری کریں ۔ان کاکہنا تھاکہ   قیمتی گھڑیاں اور قیمتی نیکلس قوم کی ملکیت ہیں ۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کے خلاف جھوٹے ریفرنس دائر کرنے والے آج عدلیہ کے مامے چاچے بن رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں