کراچی والو تیاری کرلو، بادل جم کر برسیں گے 

01:07 PM, 14 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :کراچی میں آج رات کو بارش کا امکان  ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ  آج شام یا رات میں کراچی میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ  18 یا 19 اپریل کو مون سون کا ایک اور اسپیل کراچی سمیت سندھ پر اثر انداز ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ 2 سے3 روز کے دوران شہر قائد میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے تاہم ہیٹ ویو کا کوئی خدشہ نہیں اور اسی دوران درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

 محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں