مہنگائی اور ٹیکسز ، جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

 مہنگائی اور ٹیکسز ، جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

لاہور:مہنگائی اور ٹیکسز  کے خلاف جماعت اسلامی  نے اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔  جماعت اسلامی 
  26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا د دے گی۔

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اس بارے میں اعلان کرتے ہوئے کہاکہ  مہنگائی اور  بجلی کے بلوں میں بے تحاشا ٹیکسز کیخلاف  26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔  

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف  آج ملک گیراحتجاج کر رہی ہے، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں دھرنے ہوں گے جب کہ بجلی ٹیرف میں  بےتحاشا ٹیکسز کے خلاف  26 جولائی کو  اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا اور  مطالبات کی منظوری تک نہیں اٹھیں گے۔ 


مرکزی امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 26 جولائی کو اسلام آباد میں عوام کو پرامن دھرنے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، عوام دشمن اقدامات کےخلاف ”حق دو عوام کو“ تحریک چلا رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں