ٹرمپ پر حملہ کرنے والا انہی کی پارٹی کا رجسٹرڈ رکن نکلا

12:55 PM, 14 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

پنسلوینیا:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والا ان ہی  کی پارٹی کا  رجسٹرڈ رکن نکلا ۔  اس بارے میں امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کا بیان بھی آگیا ہے کہ جس کے مطابق  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والا ان ہی  کی پارٹی کا  رجسٹرڈ رکن ہے۔   ایف بی آئی کا بیان سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا 20 سال کا مقامی نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے تاہم ابھی حملہ کرنے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

تھامس میتھیو کروکس کا تعلق پنسلوینیا سے تھا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے دیکھا کہ ایک قریبی چھت پر کوئی شخص بندوق تھامے رینگ رہا ہے تاکہ ٹھیک سے نشانہ لے سکے۔ اُس نے ٹرمپ کو خاصی بلندی سے نشانہ بنایا۔


ایف بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے مقام سے بندوق برآمد کرلی گئی۔ مشتبہ شخص کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جارہا ہے۔ ایف بی آئی اور پولیس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے فی الحال کوئی اور خطرہ نہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ حملے کے وقت مشتبہ حملہ آور سے تقریباً 120 سے 150 میٹر دور تھے جبکہ سیکریٹ سروس کے مطابق حملہ آور نے ریلی کے باہر سے ایک "بلند مقام" سے متعدد گولیاں چلائیں، حملہ آور ریلی کے مقام سے بالکل باہر عمارت کی چھت پر تھا۔

مزیدخبریں