پنسلوینیا:فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ قاتلانہ تھا۔
پنسلوینیا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس واقع میں ایک حملہ آور اور 2 شخص ہلاک ہوئے ہیں، مشتبہ شخص کا ڈی این اے کررہے ہیں، سکیورٹی اداروں نے فوری جواب دیا، جائے وقوع پر بدستور تحقیقات جاری ہیں، ٹرمپ پر حملے کے بعد اب وہاں کوئی خطرہ نہیں ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، حملہ آور کی عمر 20 سال تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں کسی پولیس والے پر فائرنگ نہیں کی گئی، ہماری تمام ایجنسی سیکریٹ سروس کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں، ہم سیکریٹ سروس کو معاونت فراہم کرتے ہیں۔
ایف بی آئی حکام نے کہا کہ سیکریٹ سروس نے لوگوں کے تحفظ کے لیے بہترین کام کیا، انہوں نے وسائل کے لیے معاونت مانگنے میں ہچکچاہٹ نہیں کی، اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں یہ وسائل فراہم کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقع کی فوٹوز اور ویڈیوز انتہائی مددگار ہوں گی، جب حمل آور کی شناخت ہوجائے گی تو جس کے بھی پاس اس شوٹر کے حوالے سے معلومات ہوں گی وہ ہمارے لیے اس حملےکا مقصد کا پتا لگانے کے لیے کار آمد ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد ہماری توجہ سابق صدر کو باحفاظت اس جگہ سے نکالنے اور دوسرے متاثرہ افراد کی معاونت کرنے پر تھا