وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت، افسوس کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت، افسوس کا اظہار

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف  نے  ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت کی ہے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عمل میں ہرقسم کا تشدد قابل مذمت ہے۔

مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔


سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست پنسلوانیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیےسٹیج پر موجود تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ ہوگیا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے جبکہ حملہ آور مارا گیا، واقعہ میں ایک شخص بھی ہلاک ہوا۔

مصنف کے بارے میں