لندن میں ہوں اور شہزاد اکبر کو تلاش کررہی ہوں، وہ مقدمات سے بچنے کے لیے یہاں چھپا ہوا ہے: حریم شاہ

11:22 PM, 14 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : ٹک ٹاکر حریم شاہ کاکہنا ہے کہ  شہزاد اکبر لندن میں چھپا ہوا ہے۔ان کاکہنا تھاکہ  شہزاد اکبر لندن میں چھپا ہوا ہے۔حریم شاہ اس وقت سابق وزیراعظم عمران خان کے احتساب کے سربراہ شہزاد اکبر سے جواب طلب کرنے کے لیے لندن میں ہیں۔ حریم شاہ کاکہناتھاکہ شہزاد اکبر پاکستان سے بھاگ گیا اور کرپشن کے مقدمات سے بچنے کے لیے یہاں چھپا ہوا ہے۔ لندن میں روپوش زندگی گزار رہا ہے، اس کے لندن میں اثاثے ہیں۔
10 جنوری 2022ء کو ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ برطانوی پاؤنڈز کے ڈھیر لگاتے ہوئے نظر آئیں اور دعویٰ کیا وہ بغیر کسی مسئلے کہ یہ رقم پاکستان سے باہر لے گئی ہیں۔ شہزاد اکبر نے اعلان کیا کہ اس نے ایف آئی اے کو ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ شروع کرنے کا حکم دیا ہے اور ایف آئی اے نے حریم شاہ کے خلاف یو کے این سی اے کو بھی لکھا ہے۔


ٹک ٹاکر نے کہا وہ لندن میں شہزاد اکبر کی تلاش میں ہیں اور ان سے ان کے اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر سوال کرنا چاہیں گی جب وہ پی ٹی آئی حکومت میں پاکستان کے سب سے طاقتور افراد میں سے ایک تھے۔انہوں نے کہا کہ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے، شہزاد اکبر پاکستان سے بھاگ گیا اور اب لندن میں روپوش زندگی گزار رہے ہیں۔  میرے پاس معلومات ہیں سابق معاون خصوصی کے لندن میں اثاثے ہیں اور وہ پاکستان میں کرپشن کے مقدمات سے بچنے کے لیے یہاں چھپا ہوا ہے۔ شہزاد اکبر مجھے لندن سے ڈی پورٹ کرنا چاہتے تھے اور بعد میں گرفتار کرنا چاہتے تھے۔ اس نے میری زندگی کو برباد کرنے کے لیے سب کچھ کیا لیکن دیکھو اس کے ساتھ کیا ہوا ہے۔

ٹک ٹاک سٹار نے مزید کہا کہ  مجھے نیا برطانوی وزٹ ویزا حاصل کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور برطانیہ کی حکومت یہ جانتی ہے۔حریم شاہ نے کہا کہ وہ گرمیوں کی چھٹیوں میں ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی۔

مزیدخبریں