غالب امکان  ہے   انتخابات پرانی مردم شماری پر ہوں گے، آئین سے فرار کاآپشن موجود نہیں ،الیکشن وقت پر ہوں گے: احسن اقبال

10:54 PM, 14 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا ہے کہ انتخابات اپنے وقت پرہو ں گے۔ا نہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات اپنے وقت پرہو ں گے۔

 انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  غالب امکان یہ ہے  کہ انتخابات پرانی مردم شماری پر ہوں گے۔کسی کے پاس آئین سے فرار کاآپشن موجود نہیں ہے۔  وزیر اعظم نے کہا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔ وقت پرا نتخابات معیشت  کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ حتمی مردم شماری میں کچھ علاقوں میں آبادی میں اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے۔ نئی مردم شماری میں حلقہ بندیوں کا عمل باقی ہے۔ملک کواس وقت اصلاحات کی ضرورت ہے۔ کمزور مینڈیٹ کے ساتھ اصلاحات لانا ممکن نہیں ہے۔غالب امکان ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کاحتمی فیصلہ کرنا ہے۔ اکتوبر میں الیکشن ہوئے تو پرانی حلقہ بندیوں پر ہوں گے ۔ 

مزیدخبریں