اسلام آباد : تین ایڈیشنل ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کی مدت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دی ہے۔
صدر مملکت نے جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان کی مدت میں توسیع کی منظوری دی۔ صدر عارف علوی نے جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کی مدت میں بھی توسیع کی منظوری دی ۔
مدت ملازمت میں توسیع کا اطلاق 18 جولائی 2023 سے ہو گا، صدر مملکت نے توسیع کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔