توشہ خانہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل

توشہ خانہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس کےمعاملے میں  چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل  ہوگئی ہے۔ 

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  کیخلاف نیب انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا گیا ہے۔نیب  نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 17جولائی کو طلب کیا ہے۔ 

نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو 17جولائی کو دن 10بجے طلب کیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کردی گئی ہے، ثبوتوں اورگواہوں کے بیانات کی روشنی میں انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کی گئی ہے۔

نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی طور پر رپورٹ آف انکوائری دی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں