آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان گرفتار، 19 کے خلاف مقدمہ درج

آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان گرفتار، 19 کے خلاف مقدمہ درج
سورس: File

راولپنڈی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ 19 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

آن لائن ایپس کے ذریعے لوٹ مار کرنے والے راولپنڈی سیدپور روڈ پر قائم  فنانشل سروسز کے دفاتر پر ایف آئی اے سائبر کرائم کا چھاپہ مارا ۔ کامیاب کاروائی میں 19 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج جبکہ 9 ملزمان کو دھر لیا گیا ۔

انسپکٹر بدر شہزاد نے پلازے میں موجود کمپنی کے مختلف دفاتر کو سیل کر دیا ۔ 

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے ہر ملزم کو روزانہ کی بنیاد پر 100 سے ڈیڑھ سو کالز کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا۔مذکورہ دفاتر میں ٹارچر کالز سے متعلق علیحدہ سیکشن بھی قائم تھا۔ ملزمان لون حاصل کرنے والے شہریوں کے دوستوں اور انکے رشتےداروں کو کالز کرتے تھے۔

مذکورہ لون ایپس کے ذریعے ملزمان کےذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاتی تھی، بعد ازاں ملزمان متاثرہ شہریوں کو ہراساں کرتے تھے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں دستاویزات، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، سمز برآمد کر لی گئی ہیں اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں