اسلام آباد: پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی معاہدہ کامیاب ہو گیا۔ معاہدہ کے تحت تاریخ میں پہلی بار روس سے براستہ تاجکستان، ازبکستان، افغانستان تجارتی سامان پاکستان پہنچ گیا۔
مولانا اسعد محمود نے کہا کہ معاہدے کے تحت پہلی شپ منٹ کے تحت سفید چنا اور دھاگے کے ٹرک پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
وزیر مواصلات کا مزید کہنا ہے کہ روس قدرتی وسائل اور جدید ٹیکنالوجی سے مالا مال ملک ہے۔ اس معاہدہ کے تحت پاکستان اور روس کے تعلقات مزید بہتر اور مضبوط ہوں گے۔
واضح رہے وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی جانب سے روس و پاکستان روڈ ٹو روڈ ٹرانسپورٹ کا معاہدہ 16 نومبر 2022 کو ہوا تھا ۔