پاکستان کےزرمبادلہ ذخائرمیں9کروڑ30لاکھ ڈالرکااضافہ

01:04 PM, 14 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ پاکستان کےزرمبادلہ ذخائرمیں ایک ہفتےمیں9کروڑ30لاکھ ڈالرکااضافہ ہوا ہے۔ مرکزی بینک کےپاس موجودزرمبادلہ ذخائرمیں6کروڑ10 لاکھ ڈالرکااضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کےذخائر4ارب52کروڑڈالرہوگئے۔

 تازہ اعدادوشمار کے مطابق دیگرکمرشل بینکوں کےپاس ذخائر5ارب31کروڑڈالرہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی زرمبادلہ ذخائر9ارب83کروڑڈالرکی سطح پرپہنچ گئے۔

بینک ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سےملنےوالے1.2ارب ڈالر،سعودی عرب اوریواےای سےملنےوالےڈالرز  آئندہ ہفتےذخائرمیں ظاہرہوں گے۔

مزیدخبریں