الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اندراج ووٹ ، اخراج ودرستگی ووٹ کی تاریخ میں توسیع کر دی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اندراج ووٹ ، اخراج ودرستگی ووٹ کی تاریخ میں توسیع کر دی
سورس: File

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج میں توسیع کردی۔کوائف کی درستگی ،اخراج اور منتقلی ووٹ کی تاریخ میں بھی توسیع کردی ہے۔  

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق  اندراج ووٹ ، اخراج ودرستگی ووٹ اب 20 جولائی 2023تک کرسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اپنے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کریں۔ ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتہ میں سے کسی ایک پر کروایا جاسکتا ہے۔

اگر آپ اپنے ووٹ کا اندراج ، منتقلی ، اخراج یا کوائف میں درستگی چاہتے ہیں تو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹwww.ecp.gov.pk سے فارم ڈاون لوڈ کرکے پُر کریں ۔ش

ہری اپنے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں فارم جمع کروائیں،الیکشن کمیشن کے مطابق اندراج و منتقلی ووٹ کے لیئے فارم نمبر 21استعمال کریں۔

اعتراض/اخراج ووٹ کے لیئے فارم نمبر 22اورکوائف کی درستگی کے لیئےفارم نمبر 23استعمال کریں۔عوام یہ فارم ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔مزید رہنمائی اور معلومات کیلئے اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سے رابطہ کریں۔

مصنف کے بارے میں