برسلز : یورپی پارلیمنٹ نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد میں بھارت میں نسلی اور مذہبی تشدد کی مذمت کی گئی۔
یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں عدم برداشت نے ریاست منی پور میں نسلی فسادات کو جنم دیا۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارتی حکام نسلی اور مذہبی تشدد کو روکیں اور مذہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کریں اور منی پور میں پرتشدد صورتحال کی آزادانہ تحقیقات کی اجازت دیں۔