سلمان خان کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی تھی: سدھو موسے والا کے مبینہ قاتل کا انکشاف 

08:19 PM, 14 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

ممبئی: آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتل گینگسٹر لارنس بشنوئی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2018ء میں  بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی سدھو موسے والا کو قتل کرنے کے جرم میں پولیس حراست میں ہیں اور دورانِ تفتیش انہوں نے سلمان خان کے قتل کا منصوبہ بنانے کا انکشاف کیا۔ 

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے انکشاف کیا کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اور میری برادری سلمان خان کو کالا ہرن کیس میں کبھی معاف نہیں کریں گے۔اپنے فیصلے پر تب ہی نظرِ ثانی کریں گے جب سلمان خان عوام سے سرِ عام معافی مانگیں گے۔

پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سُپر اسٹار کو 2018 میں قتل کرنے کے لیے 11 لاکھ روپے کی رائفل خریدی تھی۔

یہ انکشافات سلمان خان کے وکیل ہستیمل سرسوات کی جانب سے جودھ پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروانے کے چند دنوں بعد سامنے آئے ہیں۔

مزیدخبریں