بھکر: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔
بھکر میں قاسم سوری کی گاڑی کی ٹکر کار سے ہوئی ۔ قاسم سوری اور دیگر افراد محفوظ رہے ۔
ضمنی انتخابات مہم کے سلسلے میں لاہور سے بھکر جاتے ہوئے دریا خان کے قریب میری گاڑی کو حادثہ پیش آیا شکر الحمدللہ میں اور میرے ساتھ گاڑی میں سوار سیکرٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف لاہور ڈسٹرکٹ زبیر خان نیازی، چوہدری ضیاء اور نواز محفوظ رہے۔ 🙏 pic.twitter.com/ts1i1fbd5X
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) July 14, 2022
قاسم سوری نے ٹویٹ میں بتایا کہ ضمنی انتخابی مہم کے سلسلے میں لاہور سے بھکر جاتے ہوئے دریا خان کے قریب میری گاڑی کو حادثہ پیش آیا ۔شکر الحمدللہ میں اور میرے ساتھ گاڑی میں سوار سیکرٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف لاہور ڈسٹرکٹ زبیر خان نیازی، چوہدری ضیاء اور نواز محفوظ رہے۔