کلر سیداں : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا کل تاریخی فیصلہ آیا جس نے فتنہ خان کی سیاست کو اڑا کر رکھ دیا۔ اب مشکل دور ختم ہوگیا ہے ۔آنے والے دن اچھے ہوں گے۔
کلر سیداں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور اس کے حواریوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آرٹیکل 6 لگنا چاہیے انہیں مثالی سزا ملنی چاہیے۔ عمران خان نے سوچا تھا کہ سپریم کورٹ بھی کوئی جلسہ گاہ ہے جہاں جھوٹ بول کر کام چلالے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج دھاندلی کا رونا رونے والے کے دور میں ایک پیج کے باوجود مسلم لیگ ن نے تمام ضمنی انتخابات جیتے ہیں۔ دھاندلی وہ ہوتی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی تقریر ٹی وی پر بند کردو ۔ عمران خان آپ دھاندلی کے موجد اور بانی ہیں۔