لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے بعد از حج آپریشن کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور ابتدائی طور پر دو پروازیں حجاج کرام کو لے کر جدہ سے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 732 جمعرات کو ایک بجے جدہ سے کراچی اور دوسری پرواز پی کے 739 جدہ سے لاہور پہنچی۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق 14 جولائی کو قومی ائیرلائن کی 5 پروازیں جدہ سے کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور پشاور کیلئے شیڈول ہیں۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کا 154 پروازوں پر مشتمل حج آپریشن 13 اگست تک جاری رہے گا جس دوران 28 ہزار 80 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔
پی آئی اے کی 2 پروازیں حجاج کرام کو لے کر پاکستان پہنچ گئیں
03:41 PM, 14 Jul, 2022