عالمی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اجارہ داری برقرار، پاکستان میں ڈالر کمزور ہو گیا

03:31 PM, 14 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

نیویارک: عالمی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اجارہ داری برقرار ، پاکستان میں ڈالر کچھ کمزور ہو گیا ۔

کرنسی کی عالمی مارکیٹ میں ڈالر یورو کو دھکیلتے ہوئے اعشاریہ 99 کی سطح تک لے گیا ، آسٹریلیا اور جاپانی ین بھی ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہو رہے ہیں ۔ جاپانی ین کی قیمت 24 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

پاکستان میں آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کمزور ہو رہا ہے ۔ ایک ڈالر 85 پیسے کم ہو کر 210 روپے پر آ گیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی مرکزی بینک کی مالیاتی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس 26 جولائی کو ہو رہا ہے ۔ جس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر امریکی فیڈرل ریزرو شرح سود میں مزید ایک فیصد اضافہ کر سکتا ہے ۔

ادھر ، اسٹیٹ بینک نے بھی شرح سود میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا ، اسٹیٹ بینک نے 506 ارب روپے کے ٹی بلز فروخت کئے ، سب سے زیادہ اضافہ بارہ ماہ کے بونڈ کی شرح منافع میں ہوا ۔

مزیدخبریں