لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے فرح خان کونوٹس بھجوائے جانے پر ان کے وکیل نے نیب کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرح خان کے لیگل ایڈوائزر اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نیب کی جانب سے فرح خان اور ان کے ساتھیوں کو جاری نوٹسز پر مراسلہ بھیجا جس میں نوٹسز واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر قومی احتساب بیورو (نیب) نے نوٹس واپس نہ لئے تو انہیں اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کیا جائے گا۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب کوپبلک آفس ہولڈرکے علاوہ انکوائری یا انویسٹی گیشن کا اختیار نہیں لہٰذا نیب پہلے اپنے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرے۔