حکومت کا شہریار آفریدی کو بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی ہٹانے کا فیصلہ

حکومت کا شہریار آفریدی کو بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شہریار آفریدی کو بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی ہٹانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس آج سہ پہر 3بجے ہو گا جس میں چیئرمین شہریار آفریدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیئرمین کشمیر کمیٹی کا انتخاب بھی آج ہی کیا جائے گا جس کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس آج چار بجے طلب کیا گیا ہے اور قومی اسمبلی سیکرٹری نے تمام اراکین کشمیر کمیٹی کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں