لاہور: شادی اور تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ صبا قمر پہلے دن سے نہیں چاہتیں کہ میں شوبز انڈسٹری میں کام کروں ۔
اپنے انٹرویو میں میرا نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ انہوں نے براہ راست تو صبا قمر سے کچھ نہیں سنا لیکن مجھے پتہ چلا ہے کہ صبا مجھے پسند نہیں کرتی اور میرے خلاف باتیں کرتی ہیں ۔ جن لوگوں نے مجھے یہ بتایا ہے وہ صبا کے دوست ہیں ۔
اس سے قبل نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں میرا نے بتایا تھا کہ انہوں نے کم عمری میں ہی اداکاری کا آغاز کر دیا تھا اور چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر بھی کام کیا ۔
شادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں میرا نے بتایا کہ اگر انہیں موقع ملتا تو وہ اداکار رینبو سے ضرور شادی کرتیں ۔ اگر سلمان خان انہیں شادی کی پیش کش کریں گے تو انہیں منع نہیں کر پائیں گی ۔ میں نے تاحال شادی نہیں کی ۔