آئی ایم ایف معاہدے سے ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی راہ ہموار ہو گئی: وزیراعظم

12:48 PM, 14 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پانے سے متعلق جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی بحالی کیلئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وزارت خارجہ کی کوششوں کو بھی سراہتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی بحالی بہترین ٹیم ورک کی عمدہ مثال ہے اور اس معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
معاہدے کے نتیجے میں آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا تاہم پاکستان کو بجٹ میں دی گئی پالیسیوں اور کرپشن کی روک تھام کیلئے سختی سے عمل درآمد کرنا ہو گا۔

مزیدخبریں