کراچی: شہر قائد میں آج دوپہر سے موسلادھار بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا جبکہ رات کے وقت تیز بارشیں برسنے کا امکان ہے اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شہر بھر میں تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جو 18 جولائی تک چل سکتا ہے جبکہ 23 جولائی سے نیا سسٹم شہر میں داخل ہو گا اور پھر اگست کے وسط تک ایک کے بعد ایک سپیل آئے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں 80 سے 90 ملی میٹر اور کچھ میں 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش بھی ہو سکتی ہے۔