کورونا کی چوتھی لہر , کیسز کی تعداد میں اضافہ ،سمارٹ لاک ڈائون نافذ

09:48 PM, 14 Jul, 2021

اسلام آباد :عالمی وبا کی بگڑتی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلام آباد کے 6 مقامات پر سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ مقامات پر غیر ضروری نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے ایسے تمام علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا جہاں کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،نوٹیفیکشن کے مطابق اسلام آباد کے  ریورگارڈن، سیکٹرای 7، کورنگ ٹاؤن، میڈیا ٹاؤن، بحریہ فیز4 اورکشمیری محلےکی ایک ایک گلی سیل کردی گئی ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈائون والے علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر عوام نے ایس او پیز کو فالو نہ کیا ،احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو حالات بگڑ سکتے ہیں ،اس لیے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ماسک ضرور پہنیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

مزیدخبریں