ٹورنٹو :کینیڈا کے شہر ہملٹن میں ایک دفعہ پھر اسلامو فوبیا کا کیس سامنے آگیا ،نامعلوم شخص کی مسلمان خواتین کو گاڑی سے ٹکرمارنے کی کوشش کی گئی ۔
کینڈین پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص مسلمان ماں اور بیٹی کو جان سے مارنا چاہتا تھا ،لیکن خوش قسمتی سے ماں اور بیٹی نے بھاگ کر اپنی جان بچائی ۔
نامعلوم شخص نے ماں اور بیٹی کا پیچھا کیا اور انہیں ڈرایا دھمکایا ،کینڈین پولیس کے مطابق نامعلوم شخص خواتین کو قتل کرنا چاہتا تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
دوسری طر ف کینیڈین حکومت نے اسلاموفوبیا کے واقعات پر 22 جولائی کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔