یو اے ای میں عید پر سینکڑوں قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم ‏

07:47 PM, 14 Jul, 2021

دبئی:عید الاضحیٰ کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں قید سینکڑوں افراد کی رہائی کا اعلان کردیا گیا ۔ 

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے عیدالاضحیٰ پر 855 قیدیوں کی رہائی ‏کے احکامات جاری کر دیئے۔

صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے ان قیدیوں کی سزائیں معاف کرتے ہوئے فوری طور پر رہائی ‏عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

عمومی طور پر عید کے موقع پر پاکستان، سعودی عرب سمیت مسلم ممالک میں معمولی نوعیت ‏کے جرائم میں سزا پانے والے قیدیوں کی انسانی ہمدردری کی بنیادوں پر رہائی عمل میں لائی ‏جاتی ہے۔

شیخ خلیفہ بن زید آل نہیان کے اس اقدام کا مقصد قیدیوں کو نئی زندگی کا موقع فراہم کرنا ہے ‏تاکہ اُن کے عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کی تکلیف میں آسانی ہوسکے۔

اس سے قبل عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے متحدہ عرب امارات کے 49ویں ‏قومی دن کی مناسبت سے 628 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں