دبئی:عید الاضحیٰ کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں قید سینکڑوں افراد کی رہائی کا اعلان کردیا گیا ۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے عیدالاضحیٰ پر 855 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔
صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے ان قیدیوں کی سزائیں معاف کرتے ہوئے فوری طور پر رہائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔
عمومی طور پر عید کے موقع پر پاکستان، سعودی عرب سمیت مسلم ممالک میں معمولی نوعیت کے جرائم میں سزا پانے والے قیدیوں کی انسانی ہمدردری کی بنیادوں پر رہائی عمل میں لائی جاتی ہے۔
شیخ خلیفہ بن زید آل نہیان کے اس اقدام کا مقصد قیدیوں کو نئی زندگی کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ اُن کے عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کی تکلیف میں آسانی ہوسکے۔
اس سے قبل عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے متحدہ عرب امارات کے 49ویں قومی دن کی مناسبت سے 628 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔