لاپتہ افراد کی سُنی گئی ،وزیر اعظم اِن ایکشن 

06:18 PM, 14 Jul, 2021

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان سے شیری مزار ی اور آمنہ مسعود جنجوعہ کی ملاقات میں لاپتہ افراد کے معاملے پر بات چیت ہوئی ،ملاقات میں بتایا گیا کہ پارلیمانی کمیٹی میں اس حوالے سے موجود بل کو بھی جلد ہی منظوری کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور چیئر پرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آمنہ مسعود جنجوعہ نے اسلام اباد میں ملاقات کی ،ملاقات میں لا پتہ افراد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ،ملاقات میں بتایا گیا کہ  پارلیمانی کمیٹی میں اس حوالے سے موجود بل کو بھی جلد ہی منظوری کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کی تعریف کی ،وزیرِ اعظم نےڈاکٹر شیریں مزاری کی سربراہی میں وزارت کے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔

مزیدخبریں