داسو ڈیم واقعہ ،شیخ رشید نے چینی سفیر کو اہم پیغام دیدیا 

Sheikh Rasheed,China Bus Accident

اسلام آباد :داسوڈیم میں پیش آنے والے افسوسناک واقع کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے چینی سفیر نے ملاقات کی ،ملاقات میں داسوڈیم واقعہ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہر قیمت پر ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا،پاکستان میں چینی  تعاون سے جاری منصوبوں اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا ۔


وزیر داخلہ شیخ رشید سے پاکستان میں متعین چین کے سفیر نے اسلام آباد میں ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ذرائع کے مطابق  شیخ رشید نے داسو ڈیم پر کام کرنے والے چینی   باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت  کا اظہار کیا۔

واضح رہے اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے بس حادثہ تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں چینی ورکرز کو لےجانے والی بس میں میکانکی خرابی کے باعث گیس سے دھماکہ ہوا جس کے باعث بس دریا میں جا گری۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان اور چین قریبی دوست ملک ہیں ،پاکستان چینی باشندوں ،منصوبوں اور کمپنیوں کے تحفظ کو اہمیت دیتا ہے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میںنو چینی شہری اور تین پاکستانی جاں بحق ہوئے،چینی ورکرز اور ان کے ہمراہ پاکستانی سٹاف ایک جاری منصوبے کے سلسلے میں اپنے کام پر جا رہے تھےجب یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا ۔