خیبر پختونخوا :چینی ورکرز کو لے جانے والی بس میں دھماکہ کی ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں 

05:02 PM, 14 Jul, 2021

اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے خیبرپختونخوا میں چینی ورکرز کو لےجانے والی بس میں میکانکی خرابی کے باعث گیس سے دھماکہ ہوا جس کے باعث بس دریا میں جا گری۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان اور چین قریبی دوست ملک ہیں ،پاکستان چینی باشندوں ،منصوبوں اور کمپنیوں کے تحفظ کو اہمیت دیتا ہے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میںنو چینی شہری اور تین پاکستانی جاں بحق ہوئے،چینی ورکرز اور ان کے ہمراہ پاکستانی سٹاف ایک جاری منصوبے کے سلسلے میں اپنے کام پر جا رہے تھےجب یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا ۔

ترجمان کا کہنا ہے پاکستان اور چین قریبی دوست ملک ہیں،پاکستان چینی باشندوں ،منصوبوں اور کمپنیوں کے تحفظ کو اہمیت دیتا ہے،دفتر خارجہ نے کہا انتظامیہ زخمیوں کو تمام ممکنہ امداد فراہم کر رہی ہے۔

افسوسناک حادثے کے بعد وزارت خارجہ کوآرڈینیشن اور سہولت کاری کے لیے چینی سفارت خانے سے رابطہ میں ہے،پاکستانی حکومت اور عوام جاں بحق ہونے والے پاکستانی اور چینی ورکرز کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیںاور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور آہنی بھائی ہیں,  پاکستان چینی باشندوں منصوبوں اور کمپنیوں کے تحفظ کو اہمیت دیتا ہے۔

مزیدخبریں