ملالہ کی تصویر بغیراین اوسی کتاب میں شامل کرنے پر آکسفورڈ پریس کو شوکاز جاری

04:53 PM, 14 Jul, 2021

لاہور  :  پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ملالہ کی تصویر بغیر این اوسی کتاب میں شامل کرنے پرآکسفورڈ پریس کو شوکازجاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ملالہ کی تصویر بغیر این اوسی کتاب میں شامل کرنے پرآکسفورڈ پریس کو شوکازجاری کردیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ملالہ کی تصویرساتویں جماعت کی کتاب میں این او سی کے بغیر شائع کی گئی ، آکسفورڈپریس کو7روزمیں جواب جمع کرانے کی مہلت دی ہے۔

ٹیکسٹ بک بورڈ کا کہنا ہے کہ کتاب کاسارااسٹاک لاہورکی کتاب مارکیٹ سے اٹھالیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کتاب میں ملالہ کی تصویر کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کتاب آکسفوڈ پبلشر کی جانب سے شائع کی گئی تھی، جس کا این او سی کبھی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈسے لیا ہی نہیں گیا، این اوسی نہ لیناقانون کی خلاف ورزی ہے۔

مزیدخبریں