افغان فریقین کے درمیان فوجی تصادم جاری رہا تو عدم استحکام پیدا ہو گا:شاہ محمود قریشی

03:59 PM, 14 Jul, 2021

دوشنبے:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا افغانستان کی معاشی ترقی وہاں کے عوام کا حق ہے،افغان مسئلے کے حل سے خطے میں امن ہو گالیکن اگر فریقین کے درمیان تصادم جاری رہا تو خطہ  عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایس سی او کے افغانستان پر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاافغانستان کی معاشی ترقی ان کے عوام کا بنیادی حق ہے،افغان امن عمل نا قابل فہم انداز  میں آگے بڑھ رہا ہے،افغان فریقین کے درمیان فوجی تصادم جاری رہا تو عدم استحکام پیدا ہو گا،خطے میں امن، خوشحالی معاشی ترقی باہم منسلک ہے.

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے دوران افغان مہاجرین پاکستان کا رخ کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا افغان فریقین کے درمیان فوجی تصادم جاری رہا تو عدم استحکام پیدا ہو گا،خطے میں پائیدار امن کیلئے ضروری ہے تمام سیاسی قوتیں مل بیٹھ کر افغان مسئلہ کا حل نکالیں ۔

مزیدخبریں