ہجرہ :پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا عمران خان اب چاہے تم الیکشن چوری کرو، ڈبے اٹھا کے بھاگ جاؤ،یاد رکھو عمران خان کشمیر اپنا فیصلہ سنا چکا ہے،عمران خان سن لو اب تم یہاں آنے کا تکلف نہ کرنا ،ورنہ کشمیری تمہارا جیسا استقبال کریں گے میں کچھ نہیں کہنا چاہتی۔
آزاد کشمیر الیکشن مہم کے سلسلے میں ہجرہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا آپ سب کا بے حد شکریہ، اتنے خراب موسم کے باوجود آپ سب یہاں پہنچے ،آپ کو نواز شریف کا سلام پیش کرتی ہوں ،مسلم لیگ ن آپ سب کی بے حد شکر گزار ہے ،مریم نواز نے کہا کہ میں عمران خان کا ایک بیان پڑھ رہی تھی جس میں موصوف نے کہا کہ میرے علاوہ سلیکٹرز کے پاس کوئی آپشن نہ تھا ،عمران خا ن نے خود بتا دیا کہ الیکشن چوری ہوا ۔
مریم نواز کا کہنا تھا عمران خان نے خود بتا دیا کہ اُسے کیوں سلیکٹ کیا گیا ،نوا زشریف چوائس کیوں نہیں تھا ،تم اس لیے چوائس ہو کیوں کہ تم سلیکٹرز کے اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہو،تمہارے دور میں بھارت کو جرات ہوئی کہ اس نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا،کیا نواز شریف کے دور میں بھارت کو یہ جرات ہوتی؟تم چوائس اس لیے ہو کیونکہ تم عوام کی پرچی چوری کرکے آتے ہو،تم اس لیے چوائس ہو کیوں کہ تم ہر بات پر بک جاتے ہو،عمران خان تم نے اپنے جرائم میں کشمیر فروشی کا اضافہ کیا ،22 سال کی جدوجہد کے بدلے یہ داغ عمران خان گھاٹے کا سودا ہے۔