شناختی کارڈ کا غیر قانونی اجرا، ایف آئی اے نے نادرا اہلکار گرفتار کر لیا

03:18 PM, 14 Jul, 2021

کراچی: ایف آئی اے سندھ نے قومی شناختی کارڈ کے غیر قانونی اجراءکے سکینڈل میں کارروائی کرتے ہوئے نادرا ڈی ایچ اے میگا سینٹر کے ڈیٹا انٹری آپریٹر سمیت ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ 
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نادرا ڈی ایچ اے میگا سینٹر کے ڈیٹا انٹری آپریٹر سمیت گرفتار دیگر ملزمان میں غیر ملکی اور ایجنٹ شامل ہیں جن کی شناخت عبد العزیز، محمد امین اور معراج کے نام سے ہوئی ہے۔
ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ محمد امین نے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے کیلئے جعلی دستاویزات جمع کرائے تھے،ایجنٹ معراج نے محمد امین سے 30ہزار روپے شناختی کارڈ بنانے کیلئے طلب کئے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اب تک نادرا افسران سمیت 13 ملزمان کو اس سکینڈل میں گرفتار کیا جا چکا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

مزیدخبریں