کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 40سے زائد مسافر گاڑیوں پر 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے 10 گاڑیوں کو متعلقہ تھانوں میں بند کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کے مطابق مسافروں کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ کوایمبولینس فراہم کردی گئی ہے اور 50 سے زائد مسافروں کو ایمبولنس میں ویکسین بھی لگائی جا چکی ہے۔
سکھر، حیدر آباد اور لاڑکانہ سمیت دیگرشہروں میں مسافر وں کے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس چیک کئے گئے اور سرٹیفکیٹس نہ رکھنے اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی 10 مسافر گاڑیاں متعلقہ تھانوں میں بند کردی گئیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے 40سے زائد مسافر گاڑیوں پر80 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے جبکہ وزیر ٹرانسپورٹ نے ہدایت جاری کی ہے کہ مسافرسفر کے دوران کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ساتھ رکھیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچ سکیں۔
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، 40 سے زائد مسافر گاڑیوں پر 80 ہزار روپے جرمانہ عائد
02:52 PM, 14 Jul, 2021