ایم کیو ایم نے صوبہ سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ کر دیا

02:32 PM, 14 Jul, 2021

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) نے صوبہ سندھ میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ یہ مطالبہ ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا۔

رہنما ایم کیو ایم عامر خان نے کہا کہ 30 سے 40 لاکھ جعلی ووٹوں کا اندراج کیا گیا۔ ووٹرلسٹ میں بھی دھاندلی کی گئی۔ یہ 40 لاکھ ووٹ دھاندلی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

عامر خان نے کہا کہ دہشت گردوں کے بھی شناختی کارڈ بنائے گئے۔ سندھ کے اندر جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں دی گئیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ایسے جعلی شناختی کارڈ ز کو بلاک کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ نادرا میں 50 فیصد غیر قانونی بھرتیاں ہیں۔ لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹری کی بھی انکوائری ہونی چاہیے۔ کراچی کو کمزورکرنے کی منظم سازش کی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ میں دھاندلی سے جعلی اکثریت پر نشستیں حاصل کرتی ہے۔

مزیدخبریں