لاہور: ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب کے قتل میں پیش رفت ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ نایاب کےگھرکے قریب مشکوک شخص کی ویڈیو حاصل کرلی ہے جسے نادرا کو اور فرانزک کے لیے بھجوادیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ویڈیو میں موجود 30 سے 35 سالہ مشتبہ شخص نے پاجامہ پہن رکھا ہے، مشکوک شخص کو صبح پانچ بجکر 26 منٹ پرگھرکے قریب دیکھا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ پولیس نے مشکوک شخص کی فوٹیج ماڈل نایاب کے ہمسایوں سے حاصل کی۔
واضح رہےکہ 11 جولائی کو ڈیفنس کے علاقے فیز فائیو میں گھر سے ماڈل نایاب کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق 29 سالہ ماڈل کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، مقتولہ غیر شادی شدہ تھیں اور کافی عرصے سے شوبز انڈسٹری سے علیحدگی اختیار کرچکی تھیں ۔