سندھ حکومت کا پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکول بند کرنے کا فیصلہ

01:29 PM, 14 Jul, 2021

کراچی: سندھ حکومت نے پہلی سےآٹھویں جماعت تک کلاسز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ 

سندھ حکومت کی طرف سے  یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کووڈ ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا گیا ہے ۔ 

سندھ حکومت نے یہ فیصلہ  کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد کیا  ہے ۔ حکومت سندھ کے فیصلے کے مطابق  پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق اجلاس میں انڈور ڈائننگ کو کل رات سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا  کراچی میں اسکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز کلاسز کو جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


 

مزیدخبریں