اٹلی نے پانیوں کے شہر وینس سے بڑے بحری جہاز گزرنے پر پابندی عائد کر دی

11:10 AM, 14 Jul, 2021

روم: اٹلی کی حکومت نے پانیوں کے شہر وینس سے بڑے بحری جہاز گزرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ثقافتی ورثے اور ماحول کے تحفظ کے لیے کیا گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ یکم اگست سے پابندی پر عمل کیا جائے گا ۔ جس کے مطابق 25 ہزار ٹن سے وزنی بحری جہاز کو وینس کی نہروں سے گزرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

واضح رہے کہ بحری جہازوں کی آمدو رفت پر پابندی اقوام متحدہ کی جانب سے اٹلی کو بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کے خدشے کے پیش نظر لگائی ۔

اٹلی کے عوام اور سیاحوں کی جانب سے کافی عرصے سے بحری جہازوں پر پابندی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا ۔

مزیدخبریں